جنرل ہسپتال، کورونا وائرس کے انتظامات میں اہم پیش رفت

جنرل ہسپتال، کورونا وائرس کے انتظامات میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) لاہور جنرل ہسپتال نے 2نجی ہسپتالوں میں پیشگی انتظامات مکمل کر لئے، پرنسپل پی جی ایم آئی کے مطابق کورونا وارڈ کیلئے 100بستر مختص، ضرورت پڑنے پر اضافہ کیا جائے گا، آئی سی یو کی سہولت بھی ہو گی۔

 لاہور جنرل ہسپتال کی جانب سے دو نجی ہسپتالوں میں پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ کورونا وارڈ کیلئے 100بستر مختص، ضرورت پڑنے پر اضافہ کیا جائے گا، آئی سی یو کی سہولت بھی ہو گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ وائرس سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیراپنائیں، حکومت تمام وسائل برؤئے کار لا رہی ہے۔

نجی ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنیوالے تما م سٹاف کو حفاظتی کٹس، پک اینڈ ڈراپ اور کھانے کی سہولتیں ملیں گی۔ سول سوسائٹی نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو قوم کا ہیرو قرار دیا، جسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل نے بتایا کہ آئسولیشن وارڈ میں نیا سٹاف تعینات، حکومتی پالیسی پر ہفتہ ڈیوٹی کرنے والوں کو15دن کی چھٹی پر عملدرامد شروع کر دیا گیا۔پرنسپل نے سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال اور یوی سینا ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer