نیب کا میر شکیل الرحمان کو بھائی سے ملاقات کے حوالے سے اہم فیصلہ

نیب کا میر شکیل الرحمان کو بھائی سے ملاقات کے حوالے سے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ)قومی احتساب بیورو کا قومی میر شکیل الرحمان کو بھائی سے ملاقات کیا حوالے سے اہم فیصلہ جاری کردیا, میر شکیل الرحمان کو اپنے بھائی میر جاوید الرحمان کو شدید علیل ہونے کے باعث ملاقات کی اجازت دے دی.

ترجمان نیب کے مطابق جنگ جیو نیوز کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان ایک یوم کیلئے اپنے بھائی کی عیادت کیلئے کراچی جا سکتے ہیں, میر شکیل الرحمان ملاقات کے دوران بدستور نیب کی حراست میں رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق ریمانڈ کے دوران ضمانت دینے کا یا نہ دینے کا اختیار صرف معزز عدالت مجاز کو یے,اس ضمن میں ملزم یا اس کے لواحقین راہداری ریمانڈ کیلئے متعلقہ معزز عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ جیو گروپ کے  مالک میر شکیل کے جسمانی ریمانڈ  کا تحریری حکم جاری کیا تھا,تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے قانون کے مطابق ملزم میر شکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، نیب آرڈیننس کی دفعہ 24 کے تحت چیئرمین نیب انکوائری یا انویسٹی گیشن کی سطح پر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتا ہے،ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ محمد علی کے قانونی وارثان نے میر شکیل کو 22 مئی 1986ء کو مختار عام دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer