سکینڈری سکول ایجوکیٹرز کا 2 اپریل کوہونے والا احتجاج ملتوی

سکینڈری سکول ایجوکیٹرز کا 2 اپریل کوہونے والا احتجاج ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاون، سکینڈری سکول ایجوکیٹرزنے2 اپریل کوہونے والا احتجاج ملتوی کردیا۔
سکینڈری سکول ایجوکیٹرزنےپنجاب پبلک سروس کمیشن کےامتحان کےذریعے مستقل کیےجانے کی شرط کیخلاف 2 اپریل کوپنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا ملتوی کردیا۔ سکینڈری سکول ایجوکیٹرزکا کہنا ہےکہ وہ سنگین اور مشکل حالات میں حکومت کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب کی کورکمیٹی کےممبران سید قاسم بخاری،میاں شہزاد منور،خضر حیات وٹو،ذیشان اپل،محمد عمران،عدنان مصطفی اورغلام فرید نے ٹیلی فونک مشاورت کےبعد احتجاج ملتوی کیا۔
سکینڈری سکول ایجوکیٹرزلاہور کے رہنماء محمد عمران کا کہنا ہے کہ ملکی حالات بہترہونے پر باہمی مشاورت سےآئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا، پنجاب بھر کے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزاپنی پی پی ایس سی کےامتحان کےبغیرمستقلی کے لیےجدوجہد جاری رکھیں گے۔