علی ساہی: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ترقی پانے والے86 افسران سمیت140 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جاوید صدیق کوڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی لاہورتعینات کردیا گیا، محمد خالد ملک ڈی ایس پی سکیورٹی سول سیکرٹریٹ لاہور2 تعینات کردیا، ریحان جمال کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز صدرلاہورتعینات کر دیا گیا۔
قدیر احمد کو ڈی ایس پی ایڈمن لاہور تعینات کردیا گیا، سید مستحسن علی کوڈی ایس پی اقبال ٹاؤن لاہورتعینات کردیا گیا، سلیم اللہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ماڈل ٹاؤن لاہو تعینات، سلیم مختاربٹ کوڈی ایس پی غازی کمپنی لاہورتعینات کردیا گیا، محمداشفاق احمد کو ڈی ایس پی سکیورٹی لاہورتعینات کردیا گیا۔
زاہد مختار نظامی ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور ون تعینات، کاشف ڈوگرڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سٹی تعینات، محمد یعقوب کو ڈی ایس پی ٹاؤن شپ لاہورتعینات کردیا گیا، خالد محمود فاروقی کو ڈی ایس پی باغبانپورہ تعینات کر دیا گیا۔
ارشد حیات کانجو ڈی ایس پی پرانی انارکلی لاہور تعینات، شہزادرفیق کوڈی ایس پی گلبرگ لاہورتعینات کر دیا گیا، بشریٰ جمیل کو اے ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈولفن سکواڈ لاہور تعینات کر دیا گیا، مظفراکبرکوڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن لاہورتعینات کر دیا گیا۔
عظمت حیات کوڈی ایس پی تھری اینٹی رائٹ لاہورتعینات کیا گیا، وحیداسحاق کوڈی ایس پی سمن آبادلاہورتعینات کردیا گیا.جبکہ باقی افسران کو مختلف اضلاع اور یونٹس میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔