(زین مدنی )نامور ماڈل اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ خداراہ اس لاک ڈاون کی صورتحال میں اپنے جانوروں کا بھی خیال رکھیں اور انہیں ضرور کھانا اور پانی دیں ۔
اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ماہرہ خان نے لکھا کہ بے زبان جانور بول نہیں سکتے ہم تو کھانا مانگ بھی سکتے ہیں اور پانی کی پیاس ہونے پر پانی مانگ کر بھی پی سکتے ہیں لیکن جانور تو بے زبان ہوتا ہے وہ نہ مانگ سکتا ہے اور نا ہی اپنی بھوک کا بتا سکتا ہے ۔ماہرہ خان نے کہا کہ سڑکوں پر کئی بلیاں ،کتے اور گائے جیسے جانور گھوم رہے ہوتے ہیں جو موجودہ لاک ڈاون میں خوراک اور پانی نہیں تلاش کر سکتے اس لئے براہ کرم اپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اگر آپ کوئی اپنی گھر کی اشیاءلینے نکلے ہیں تو ساتھ پانی اور جانوروں کی خوراک ہمراہ لےکر جائیں اور جو بھی جانور نظر آئے اسے ضرور دیں ۔جبکہ کبوتروں اور پرندوں کے لئے باجرہ بھی ضرور رکھیں تاکہ وہ بھی بھوکے نہ رہیں۔