(قیصر کھوکھر) کورونا وائرس، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں مستحق افراد کی امداد کیلئے ڈویژن کی سطح پر مخیر حضرات کی کمیٹیاں قائم، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں مستحق افراد کی امداد کیلئے ڈویژن کی سطح پر مخیر حضرات کی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ ہر کمیٹی میں ڈویژنل کمشنر، وزیراعلیٰ کی جانب سے نامزد ایک صوبائی وزیر، آرپی او، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ضلعی چیمبر آف کامرس کے صدر، مخیر حضرات، این جی اوز کے نمائندے، اضلاع میں بینظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام کے سربراہ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔
کمیٹی کسی علاقے یا ضلع میں غریب اور مستحق افراد کی نشاندہی کریگی۔ کمیٹی یہ فیصلہ بھی کریگی کہ امداد میں فوڈ ہیمپرز فراہم کئے جائیں یا مالی معاونت۔ کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امداد کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔