سکولوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی

سکولوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکولوں میں منشیات کی روک تھام  کے لئےمحکمہ سکول ایجوکشن نے پندرہ اراکین پر مشتمل کمیٹی بنا دی،کمیٹی کی چیرپرسن ڈاکٹر مارینہ ذولفقار ہونگی ۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں انسداد منشیات مہم کا معاملہ،محکمہ سکول ایجوکشن نے کمیٹی بنا دی کمیٹی پندرہ اراکین پر مشتمل ہوگی،کمیٹی کی چیرپرسن ڈاکٹر مارینہ ذولفقار ہونگی،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری سکول ،ڈی پی آئی ایلمنٹری اور سکینڈری بھی شامل ہونگے، دیگر میں اسٹنٹ ایڈوکیٹ ڈاکٹر رائےمنظور ، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ عامر  اورسوشل ایکٹوسٹ شامل ہیں۔

پرائیویٹ سکول سے شجیل احمد کو نمائندہ بنایا گیا، کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس بھی طےکرلیے گئے ہیں،کمیٹی ممبران ساری صورتحال کا سروے کرنے اور اس کا تجزیہ کیسے کرنے کا فیصلہ کرینگے، مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کو آگاہی مہم کیسے چلانی ہے،کمیٹی منشیات کے استعمال میں اضافے کا تعین کرے گی۔ کمیٹی تمام انسداد منشیات اور اس کے سروے کے بعد ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer