محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوزکی کڑی نگرانی کاعمل شروع کردیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوزکی کڑی نگرانی کاعمل شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوزکی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی، بعض این جی اوز  کاپاکستان میں شدت پسندی کے فروغ کے لئے کام کرنے کا انکشا ف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں شدت پسندی کو فروغ دینے کا انکشاف ہوا جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوزکی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیاکہ کسی این جی اوکوملک دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دےسکتے، ایسی تمام این جی اوزپرپابندی لگادی جائےگی جوکالعدم جماعتوں اورشدت پسندوں کی حمایت دیگرریاست مخالف کسی بھی سرگرمی میں ملوث پائی جائیں گی، ملک سے شدت پسندی کے مکمل خاتمے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم کرنے میں حکومت سنجیدہ ہے۔

ذرائع کاکہنا تھاکہ بعض این جی اوز کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ وہ پاکستان میں شدت پسندی کے فروغ کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں،علاوہ ازیں بیرون ملک سے بھی رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جن افراد یا این جی اوز کو بیرون ملک سے ڈکٹیشن ملتی ہے انہیں بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer