(قیصر کھو کھر) وفاقی حکومت کی وزارت خارجہ نے کالعدم تنظیموں کو قبضہ میں لیتے ہوئےاداروں کا کنٹرول مختلف سرکاری اداروں کو دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیموں کےاداروں کومختلف محکموں کےسپرد کردیاگیا،قبضہ میں لئےگئے سکولوں کی مینجمنٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کے سپرد کردی گئی ہے،جبکہ مدرسوں کی دیکھ بھال محکمہ سکول ایجوکیشن اورمحکمہ اوقاف کریں گےجبکہ قبضے میں لی گئی ایمبولینسزکاکنٹرول محکمہ پرائمری ہیلتھ اورریسکیو1122کودیدیاگیاہے۔
ڈسپنسریزاورہسپتالوں کاکنٹرول محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئرکےحوالے کیاگیاہے،جبکہ قبضےمیں لی گئی مساجدکاکنٹرول محکمہ اوقاف پنجاب کودیدیاگیاہے، اب تحویل میں لئے گئے ان اداروں کو سرکاری محکمےہی چلائیں گے۔