( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی کامیڈی رومانٹک فلم ’’ چھلاوا‘‘ عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
کامیڈی رومانٹک کہانی پر مبنی فلم ’’ چھلاوا‘‘ کی کاسٹ میں اداکار اظفر رحمان، مہوش حیات، زارا نور عباس سمیت محمود اسلم اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کا پہلا باقاعدہ ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کو اسی سال عید الفطر پر نمائش کے لئے ملک بھر میں پیش کیاجائے گا، جس کی ہدایت کاری وجاہت رؤف نے کی ہے۔
فلم کی پرموشن کا سلسلہ بھی زور پکڑ گیا ہے اور عید الفطر پر یہ فلم بقیہ لالی وڈ فلموں کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہوگی۔ فلمی حلقوں کے مطابق فلم کو منفرد انداز سے تیار کیا گیا ہے اور یہ شائقین کو پسند آئے گی۔