مسعود گردیزی: ڈسٹر کٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی گن پوائنٹ پر پولیس کو یلغمار بنا کر فرار ہوگئے, پولیس نے قیدیوں کو پکڑنے کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی ۔
جیل سے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقام پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل کا کہنا ہے کہ پولیس مفرور مجرمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کررہی ہے. جیل کے عملے کے 7 افراد گرفتار ہیں، قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملا شامل ہو سکتا ہے. انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں چھ کو سزائے موت ہو چکی تھی ، جبکہ 13 قیدی دفعہ 302 میں سزا یافتہ ہیں ۔ بھاگنے والوں میں انتہائی خطر ناک اور دہشگردی میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دوپہر دو اور تین بجے کے درمیان 20 قیدیوں نے گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار کو یلغمار بنایا۔ قیدیوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی،جس کے بعد پولیس اور قیدیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے جیل سے بھاگنے والا ایک قیدی ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والا قیدی خیام منشیات کے کیس میں گرفتار تھا۔ واقع کے بعد کمشنر ، ڈی آئی جی اور پولیس کی باری نفری جیل میں پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کے عملے کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار عملے کو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل کا انتظام راولاکوٹ پولیس نے سنبھال لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مفرور قیدیوں کی فہرست جاری کر دی گئی، جس کے مطابق 19 قیدی مفرور ہوئے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے ہلاک ہوا، مفرور ملزمان میں زیادہ تر سزاے موت کے قیدی شامل ہیں۔