ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کے 168 ملازمین نوکری سے فارغ

جناح ہسپتال کے 168 ملازمین نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے ، ملک میں متعدد فیکٹریوں نے ملازمین کو نکال دیا جبکہ پڑھے لکھے نوجوان بھی نوکریوں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،  کراچی کےجناح اسپتال نے بھی 168 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح ہسپتال میں فنڈز کی شدید کمی ہو گئی ہے، جس کے باعث کورونا کے دوران 3 ماہ کے لیے کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والے 168 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے ۔ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے لیٹر جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے ان تمام افراد کو فنڈز نہ ہونے پر فارغ کر رہے ہیں۔

 ملازمین میں 33 خاکروب، 36 نرسز، 54 وارڈ بوائے، 18 سیکیورٹی گارڈز اور دیگر عملہ شامل ہے،ملازمین نے اس پر کہا ہے کہ ’’ہم نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، ہمیں نہ نکالیں، اسپتال میں ویسے ہی اسٹاف کی شدید کمی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ جناح اسپتال میں اس وقت 1500 سے زائد میڈیکل آفیسرز کی کمی اور 1200 سے زائد نرسنگ اسٹاف کی کمی ہے، جب کہ نئے ملازمین کی تقرری کا معاملہ سالوں سے التوا کا شکار ہے۔ اور جن ملازمین کو نکالا گیا ہے انھیں بہ آسانی مستقل کیا جا سکتا تھا، یہ کووِڈ کے زمانے سے کام کر رہے تھے۔