ثمرہ فاطمہ: گلزار کالونی مریدوال نیاز بیگ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ چار سال سے انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کروانے کی بجائے انتظامیہ نے اس کے دروازے پر تالا لگا دیا۔
4سال سے پلانٹ غیر فعال پڑا برباد ہو رہا ہے۔ پلانٹ کے نلکے نشے کےعادی افراد کی نذر ہو چکے ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کے باعث علاقہ مکین صاف پانی سے محروم ہیں اور گندا پانی پی کر گزارا کررہے ہیں۔
علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے علاقہ میں کوئی اور فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کے باعث وہ تعفن زدہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔فلٹر کا پانی کہیں ملتا ہی نہیں، باہر سے بھی جو پانی ملتا ہے وہ گندا ہے۔ باہر سے جو صاف پانی ملتا ہے وہ ان کی قوتِ خرید سے باہر ہے، اس لئے وہ گھروں پر آنے والا گندا پانی ہی پینے پر مجبور ہیں۔
علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ واٹر فلتریشن پلانٹ لو مرمت کروانے کے لئے بہت درخواستین دیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ہماری انتظامیہ اور حکومت سے التجا ہے فلٹریشن پلانٹ کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کروایا جائے اور ہمیں بھی پینے کے لئے صاف پانی مہیا کیا جائے۔