ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف گورنر ہاؤس پہنچ گئے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سےگورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور معاونِ خصوصی طارق باجوہ بھی موجود تھے۔