ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا بڑی عید پر عوام کو بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

حکومت کا بڑی عید پر عوام کو بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: LPG , file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بڑی عید کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دے دیا، حکومت نے ایل پی جی قیمتوں میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق (1 جولائی) سے ہوگا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی گئی ہے، 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی 2321.67 قیمت روپے سے کم کرکے 2092.13 روپے کردی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کنزیومر پرائس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس میں بھی 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کی گئی ہے اور پروڈیوسرزکیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی 1834.33 قیمت روپے سے کم کرکے 1604.79 روپے کردی گئی ہے۔