کوروناسےمتعلق تشویشناک خبرسامنے آگئی

Crona Situation Overall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا کے وار دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد چل بسے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی اور 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 546 ہو گئی، اب تک 15 لاکھ 39 ہزار 545 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 14 ہزار 760 کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

35 ہزار 141 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والوں تعداد 378 ہے۔

 کراچی میں کرونا کیسز شرح میں ایک فیصد مزید اضافہ ، چوبیس گھنٹوں میں شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 19 فیصد ہو گئی ۔دارلحکومت اسلام میں مزید 56 افراد میں کرونا کی تصدیق ، کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 37 فیصد رہی ،راولپنڈی میں مزید 20 افراد میں کرونا کی تصدیق، شرح 1 اعشاریہ 51 فیصد ریکارڈ ،لاہور میں کرونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 49 فیصد رہی ۔