ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایس ایس پی راؤ انوارکیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

Rao Anwar
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق آئی جی سندھ اے ٖڈی خواجہ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نجی ٹی وی پر دیے گئے انٹرویو میں الزامات لگانے پر راؤ انوار کو 5 کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

اے ڈی خواجہ کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ایس ایس پی نے انٹرویو میں مجھ سے متعلق ہتک آمیز الفاظ ادا کیے گئے، راؤانوار ہتک آمیز بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں۔

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے، راؤ انور کی جانب سے لگائے گئے الزامات نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور ان کے خاندان کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔

سابق آئی جی نے کہا کہ راؤ انوار نے  14 روز کے اندر معافی نامہ نہ دیا گیا تو 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔خیال رہے کہ راؤ انوار کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، انکاؤنٹرز آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی پالیسی تھی اس پر عمل کیا۔

اے ڈی خواجہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں.