ویب ڈیسک: گرمی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبرہے ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون کا آج سے آغازہوگا۔شہرلاہور میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں بادل برسنے کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔لاہوراوربہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔خضدار،قلات،بارکھان،لسبیلہ،تربت اور آواران میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔