ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن میں بھی پولیس گردی

ماڈل ٹاؤن میں بھی پولیس گردی
کیپشن: Lahore Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ زیب شہزاد: شہر میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے نجی ریسٹورنٹ کے مالک اور گاہکوں کو کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جس کے بعد متاثرہ شہریوں نے مارکیٹ میں نکل کر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک سردار تصور نے سی پی او آفس میں درخواست جمع کروا دی ہے اور واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو کوموصول ہو چکی ہے مظاہرین نے ماڈل ٹاؤن بازار میں پولیس کے خلاف شدیس معرے بازی کرتے ہوئے انصاف کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جن کا کہنا تھاکہ ماڈل ٹاؤن کے پولیس اہلکار پہلے بھی کیفے میں کھانے پینے کی اشیاء پر ہاتھ صاف کرتے رہے ہیں۔

ایس ایچ او رانا نعیم نے 6گھنٹے تک کافی شاپ مالک کو تھانہ میں زد و کوب کیا اور ناجائز اسلحہ اور منشیات کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیں جبکہ درخواست میں ایس ایچ او رانا نعیم ، اے ایس آئی دلشاد اور چھ کس نامعلوم پولیس اہلکاروں کا ذکر ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer