سٹی42: شہر میں جدیدسفری سہولیات کی فراہمی کا ایک اور منصوبہ کھڈے لائن لگ گیا،ٹھوکر نیاز بیگ پر 250 کنال اراضی پر جدید بس ٹرمنل بنانےکامنصوبہ نظر انداز کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر آئی ڈیپ سے تین ڈیزائن تیار کرائےگئے تھے۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں جدید سفری سہولیات کی فراہمی کا ایک اور منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ،ٹھوکر نیاز بیگ جناح ٹرمنل کو جدید ٹرمنل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا جبکہ منصوبے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سےبھی آؤٹ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق منصوبے کے لیےنئےمالی سال کےبجٹ میں تین ارب روپےمانگےگئےتھے،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ڈیزائن تیار کروائے گئے تھے۔
ٹھوکر نیاز بیگ پر نیا بس ٹرمنل بنانے کے لیے آئی ڈیپ سے تین ڈیزائن تیار کروائے گئے تھے،محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تینوں ڈیزائن وزیراعلیٰ کو بھی پیش کیے گئے،اب منصوبے کو ترقیاتی بجٹ سےآؤٹ کر کے ایم سی ایل کے سپرد کر دیا گیا ہے،ایم سی ایل ہی اب منصوبے پر عملدرآمد کا نیا پلان تشکیل دے گا،منصوبے کو ترقیاتی بجٹ سے فنڈنگ کے بجائے نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے شروع کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں،منصوبے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ اختیار کیا جائیگا،تاحال منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت شروع کرنے کے لیے کوئی بھی انویسٹر نہیں ملا۔
پرائیویٹ انویسٹرز ملنے پر منصوبے کو پھر سے ری ڈیزائن کیا جائیگا،منصوبے کے تحت تقریباً 250 کنال اراضی پر سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمنل بنایا جانا تھا جس میں ویٹنگ رومز، ریفریشمنٹ ایریاز، لابیز، ڈیجیٹل ٹکٹنگ کاؤنٹرز،پارکنگ ایریاز، ریسٹورنٹ اور ہوٹل کی تعمیر کی جانی تھی۔