سٹی42: ایل ڈی اے کی جانب سے مصطفیٰ ٹاؤن شہباز بلاک میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 5 پلاٹس واگزار کروالیے گئے،آپریشن میں ہیوی مشینری اور 2 ڈی ایس پی، 4 ایس ایچ او، 80 جوانوں نےحصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن میں کینسل پلاٹس قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے ایل ڈی اے کیجانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ ٹو ایل ڈی اے اسلم لنگا کی ہدایات پراسٹیٹ آفیسر عقیل اکرم کی سربراہی میں شہباز بلاک مصطفی ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 405-406, 109, 474, 391 سےقبضہ ختم کرانے کیلئے کیا گیا۔اسڑیٹ آفیسر عقیل اکرم کا کہنا تھا کہ قبضہ شدہ پلاٹس واگزار کروا کر سٹیٹ کی رٹ قائم کی گئی ہے۔
دوسری جانب خالی کیے جانے والے پلاٹس کے رہائشیوں کا دہائی دیتے ہوئے کہنا تھا کئی سال سے رہ رہے ہیں، ہمارے سر سے چھت چھین لی گئی ۔ مصطفیٰ ٹاؤن ویلفیئر ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایل ڈی اے کیخلاف احتجاج کیا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے 1326گھروں کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے جس کی آڑ میں ایل ڈی اے اپنی 2 ارب کی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔