ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا

نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)موسم گرما کی تعطیلات,پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو سکولز کھولنے کی اجازت ہوگی،موسم گرما کی چھٹیوں کا اطلاق صرف سرکاری سکولوں پر ہوگا، پرائیوٹ تعلیمی ادارت اپنی مرضی سے فیصلہ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق نیا فیصلہ جاری کردیاگیا،سکول ایجوکیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیاگیا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا اطلاق صرف سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولز کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی، نجی تعلیمی ادارے اپنی مرضی سے سکولز بند کرنے یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

سکول ایجوکیشن کا کہناتھا کہ تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری سکول جن کی تعداد 48 ہزار ہے ان کو یکم جولائی کو بند کردیاجائے گا اور دوبارہ 2 اگست کو تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا ہے،گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر والدین کا بھی دباؤتھا کہ گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لہذا چھٹیاں دی جائیں،پبلک سکولوں کو ایک ماہ کی چھٹیاں دیں گئیں ہیں۔

دوسری جانب پرائیوٹ سکولوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیاگیاتھا کہ چھٹیاں نہ دی جائیں، بلکہ سکولوں کی اوقات کار صبح 6بجے سے 10 بجے تک کردیے جائیں، اس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جو فیصلہ کیاگیا اس میں نجی سکولوں کوشامل نہیں کیاگیا،سرکاری سکولوں کوچھٹیاں دے دی گئیں ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولوں اپنی مرضی سے چھٹیوں کافیصلہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے اپنے ماتحت تمام نجی سکولز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا،صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے نوٹی فکیشن میں نجی سکولوں کو شامل نہ کرنا سیکرٹری ایجوکیشن کا احسن فیصلہ ہے، ایسوسی ایشن کےماتحت نیٹیو، امریکن لائیسٹف،ایجوکیٹرز ،کپس اور اسٹینڈرز سکول کھلے رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer