ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاسٹ اینڈ فیورس 9۔۔۔۔۔ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم بن گئی

فاسٹ اینڈ فیورس 9۔۔۔۔۔ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایکشن سے بھرپور فلم ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے شمالی امریکا کے 4 ہزار سے زائد سنیما گھروں سے ابتدائی طور پر 7 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر لیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق اس فلم کی کہانی ایک غیر قانونی ریسنگ کے گرد گھومتی ہے۔فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ہدایت جسٹن لی کی جانب سے دی گئی ہے جبکہ اداکار ون ڈیزل، جان سینا اور چارلیز تھیرون سمیت متعدد فن کاروں نے اداکاری کی۔ابتدائی ویک اینڈ پر اس فلم سے توقع نہیں کی جا رہی تھی کہ یہ اتنا بزنس کرے گی۔ کیونکہ کورونا کی وجہ سے شائقین سنیما گھروں کا رُخ نہیں کر رہے۔

یا د رہے کہ 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی فیٹ آف دی فیوریس‘ نے ابتدائی طور پر 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا تھا جبکہ اس نے عالمی سطح پر ایک اعشاریہ دو بلین ڈالرز کی آمدن کی تھی۔اسی طرح 2015ء میں ’فیوریس 7‘ نے دنیا بھر سے ایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا جبکہ ریلیز کے تین روز میں ہی اسے 14 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز کی آمدن ہوئی تھی۔ فاسٹ اینڈ فیوریس 9 ابھی تک دنیا بھر میں چالیس کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔