ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیر پرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ شاہ محمود قریشی کا فون ریکارڈ کریں، آپ کو پتا چلے گا کہ یہ وزیراعظم بننے کی کوشش میں ہے۔ جتنا ہم جانتے ہیں فاضل ممبر ملتان کو اتنا کوئی نہیں جانتا۔
ابھی خان صاحب کو بھی پتا چل جائے گا فاضل ممبر ملتان کیا چیز ہے؟بلاول بھٹو زرداری چئیرمین پیپلز پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو کشمیر کا سوداگر قرار دے دیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چند روز قبل کچھ بندروں نے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرنے کی کوشش کی، ابھی توآدھی کہانی بتائی ہے، میرے پاس بہت کچھ موجود ہے۔ بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران حکومتی وزراء اور اراکین احتجاج کرتے رہے۔