ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب کی سواری ،موٹرسائیکل مہنگی ہو گئی

Mortorbikes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)عوامی سواری کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،اٹلس ہنڈانے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اٹلس ہنڈانے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 1400 سے5 ہزار روپے تک اضافہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 سی سی کی قیمت میں 1400 روپے اضافہ کے بعدہنڈا سی ڈی 70 سی سی85 ہزار900 روپے ہو گئی۔سی ڈی ڈریم1400 اضافے کے بعد91ہزار 900 روپے ہو گئی۔
ہنڈا پرائڈر کی قیمت 2500 اضافے کے بعد نئی قیمت1 لاکھ20 ہزار مقرر کی گئی ہے،ہنڈا125 سی سی کی قیمت میں 2400 روپے اضافے سے  1 لاکھ41 ہزا ر 900روپے کی ہو گئی۔ہنڈا125 سی سی سیلف سٹارٹ 2400 روپے اضافے سے1 لاکھ69 ہزار900 کا ہو گیا،ہنڈا سی بی150 سی سی ایف کی قیمت میں5 ہزار اضافہ ہو گیا جس کے بعدہنڈا سی بی150 سی سی ایف2 لاکھ60 ہزار500 میں ملے گا۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔