محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی  

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)سورج کا مزاج گرم  ہونے کے باعث جون کا اختتام گرم ترین موسم کے ساتھ،آج پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

 فی ا لوقت تو گرمی اپنے عروج پر ہے ، رات کے اوقات میں درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی رہنےکا امکان ہےلیکن محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون برسانے والا سسٹم آج پنجاب کا رخ کرے گا، جولائی کے پہلے ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں ہونگی ۔ہوا میں میں کا تناسب 43 فیصدجبکہ ہوا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

 گرمی بڑھنے کی صورت میں ماہرین نے شہریوں کو تجویز دی ہے کہ پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں دھوپ کی شدت سے بچیں ۔

 دوسری جانب  شہر کی آب و ہوا میں آلودگی کی شرح بڑھنے لگی ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھ جانے سے شہر کی فضا مضرصحت ہے۔شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس117 پر پہنچ گیا جبکہ لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پرآگیا۔
بیدیاں میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 157 ریکارڈ کیا گیا ، ایف سی کالج ظہور الٰہی روڈ 165، کوٹ لکھپت 155، ماڈل ٹاؤن 152، مراتب علی روڈ گلبرگ 151،قذافی اسٹیڈیم 119، عسکری ہائیٹس 104 جبکہ فیز 8 ڈیفنس میں 102 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔