ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی، مگر کیوں؟

electricity tower
کیپشن: electricity tower
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)سنت نگر کے علاقے میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کا جینا محال کردیا،گرمی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق آوٹ فال روڈ سنت نگر کے رہائشیوں نے لیسکو دفتر کے باہر بجلی کی طویل بندش کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے آگ جلا کر واپڈا انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیسکو انتظامیہ نے 600 کے وی اے کا ٹرانسفارنر اتار کر اب 200 کے وی اے کا نصب کردیا ہے جو لوڈ زیادہ ہونے پر آئے روز جل جاتا ہے جس وجہ سے بجلی بند ہو جاتی ہے۔ ٹرانسفارمر خراب ہونے سے راتوں کی نیند حرام ہوگئی مگر لیسکو انتظامیہ تعاون کرنے سے انکاری ہے بارہا اس بارے میں شکایت کی گئی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ شہریوں نے کہا کہ اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔