وزیر اعظم کے اپوزیشن پر وار،کچا چٹھا کھول دیا

وزیر اعظم کے اپوزیشن پر وار،کچا چٹھا کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی باتوں سے مجھے فرق نہیں پڑتا،میں ان کا کچا چٹھا جانتا ہوں،خواجہ آصف کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ لبرل نہیں لبرلی کرپٹ ہیں۔یہ مغرب میں جاکر لبرل بن جاتے ہیں یہاں مذہبی ہوتے ہیں ،ان کا کوئی ایمان نہیں۔میں نے ہرجگہ کہا ملک کو مدینہ جیسی ریاست کی بنیاد پر کھڑا کروں گا،فلاحی ریاست بنائوں گا۔


وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ سالوں میں دس بارپی آئی اے کےسربراہ تبدیل ہوئے،پی آئی اےمیں اب مافیابیٹھاہواہے، پی آئی اےدنیا کی بہترین ایئرلائن تھی،
پاورسیکٹرکاساراقرضہ ماضی کی حکومتوں کاہے، ہمیں ابھی بھی معاشی طورپرچیلنجز کاسامنا ہے، ہمیں بھی مکمل لاک ڈاؤن کاکہاگیالیکن ہم نےزیادہ سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا،اگرمجھ سےپوچھاجاتاتومیں کبھی سخت لاک ڈاؤن نہیں کرنےدیتا۔

دنیابھرمیں سیاحت کےبرےحالات ہیں،مجھ پرلاک ڈاؤن کےحوالےسےتنقید کی گئی،لاک ڈاؤن میں دیہاڑی دارطبقہ متاثرہوتاہے،کوروناایس اوپیزکےتحت معیشت کھولی،بھارت نےپاکستان کوغیرمستحکم کرنےکامنصوبہ بنایاتھا،ان دہشتگردوں کا منصوبہ اسٹاک ایکسچینج ملازمین کویرغمال بناناتھا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملےکےشہداکوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں،پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملےمیں بھارت ملوث ہے،سب سےپہلےاپنی پارٹی اپنےاتحادیوں کاشکریہ۔

مافیازصرف شوگرانڈسٹری میں نہیں بلکہ ہرجگہ ہیں، بڑےبڑےمافیازکوماضی میں حکومتیں سپورٹ کرتی رہیں،وہ ملک کبھی اوپرنہیں جاسکتاکہ غریب،غریب اورامیر،امیرہو،جیسےچل رہےتھےویسے اب آگےنہیں چل سکتے،ہم بڑی تبدیلی کےلیےتیارہیں، سارےاداروں میں اصلاحات ناگزیرہوچکی ہے-اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے کہہ رہی ہے حکومت جانیوالی ہے،حکومت ناکام ہوگئی ہے،میں نے کبھی نہیں کہا کہ میر ی حکومت نے کچھ ہوگا۔مجھے کرسی کی فکر نہیں ہے۔یہ اللہ کے اختیار میں ہے کسی کو کرسی پر بٹھا دے اور کسی کو اتار دے۔کسی بھی پارلیمنٹرین کو کرسی چھوڑنے سے گھبرانا نہیں چاہئے۔جب تک نظریے پر قائم ہیں تو سب آپ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کادین ایمان نہیں ہے،جب 6ٹریلین سے 30ٹریلین قرضہ ہوگیااس وقت نہیں کہاکہ حکومت فیل ہوگئی ہے،ملک کاوزیراعظم دبئی کی کمپنی میں نوکری کررہاتھا،اپوزیشن نےپہلے دن سےمجھےتقریرنہیں کرنےدی، نوازشریف کی بدقسمتی کہ معاملہ سپریم کورٹ چلاگیا،ملک کاسربرا ہ پیسا چوری کرکےباہرلےکرجارہاتھاایک صاحب کہتےمیاں صاحب فکر نہ کرو۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer