ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے سوشل سکیورٹی میں تبادلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

نیب نے سوشل سکیورٹی میں تبادلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ : وزارت لیبر کیخلاف سوشل سکیورٹی میں افسران کے من پسند تبادلوں کا معاملہ،شکایت کی جانچ پڑتال کرتے نیب لاہور کا سوشل سکیورٹی حکام کو خط۔دو سالہ تبادلوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب لاہور نے وزارت لیبر کیخلاف سوشل سکیورٹی میں افسران کے من پسند تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔شکایت کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے  نیب لاہور نے سوشل سکیورٹی حکام کو خط لکھا جس پرحکام نے پنجاب کے تمام ڈائریکٹرز اور ایم ایس صاحبان سے تبادلوں کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔مراسلہ کے مطابق 2017 سے 19 تک پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی افسران کے تبادلوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیاگیا۔افسران کے نام، عہدہ،رابطہ نمبر، رہائشی پتہ اور موجودہ پوسٹنگ، تبادلے کے نوٹیفکیشن کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔لاہور میں تعینات مختلف ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹرز کے تبادلوں اور انکے عہدوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔


  یاد رہے اس قبل قومی احتساب بیور و (نیب ) لاہور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیس میں صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال پر ذیلی اداروں سے ریکارڈ طلب کیا تھا ۔اسی سلسلہ میں سوشل سکیورٹی دیپارٹمنٹ سے گزشتہ دو سالوں میں افسران کے تبادلوں کا ریکارڈ طلب کیاگیا ۔ صوبائی وزیر کیجانب سے تبادلوں میں مبینہ مداخلت اور مالی فوائد حاصل کرنے کی جانچ پڑتال کے تحت ریکارڈ طلبی کی گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer