ایم پی اے کی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

ایم پی اے کی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹک ٹاک استعمال کرنے کا بخار گلی محلوں،سکول کالجوں سے نکل کر ہسپتال پہنچا ۔اب اسمبلیوں تک بھی اس نے رسائی حاصل کرلی ہے،ایک ایم پی اے کی بہن نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس کے دوران بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو کی بہن اور ٹک ٹاک سٹار اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی کی لابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈ یا پر شیئر کردی ۔تحر یک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی بہن کی غلطی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بہن سے انجانے میں غلطی ہوئی۔سندھ اسمبلی کی لابی میں اقرا بھٹو نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کردیں۔ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھنے لگے کے مہمانوں کو سندھ اسمبلی کی لابی میں ویڈیوز بنانے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ۔

سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے اٹھنے والے سوالات پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹونے وضاحتی بیان میں کہا میری بہن کو معلوم نہیں تھا کہ اس کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو نہیں بنانی اور یہ سندھ اسمبلی کے ہال کی ویڈیو نہیں ہے بلکہ مہمانوں کی لابی کی ویڈیو ہے، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ اقرا بھٹو نے اپنے موبائل سے یہاں بیٹھ کر ویڈیو بنائی ہے تو میں کبھی بھی اس کو اپلوڈ کرنے کی اجازت نہ دیتی۔رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے مزید کہا کہ اپنی چھوٹی بہن نے کی اس حرکت پر میں آپ سب لوگوں سے معذرت خواہ ہوں۔
 

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer