ٹیکسٹائل صنعتکاروں کا کل سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان

ٹیکسٹائل صنعتکاروں کا کل سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، یکم جولائی سے پروسیسنگ کی صنعتوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

شادمان میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ہونے والے اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین شیخ محمد انور، وائس چیئرمین حافظ زاہد محمود، رانا عبدالباسط اور محمد اکبر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شیخ محمد انور کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نئے اِنکم ٹیکس قوانین کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ سیلز ٹیکس کے نئے قوانین کے تحت پروسیسنگ کے آڈر روک دئیے گئے ہیں جس کے باعث وہ کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے پورے ملک کی پروسیسنگ کی تمام صنعتیں بند کر دی جائیں گی۔ وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ اِنکم ٹیکس قوانین میں نرمی لائیں بصورت دیگر لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔