( سٹی 42 ) حکومت پاکستان نے غیر ظاہر کردہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم میں تین جولائی تک توسیع کردی۔
حکومت پاکستان نے کاروباری برادری، ٹیکس بارز اور ٹیکس گزاروں کے پرزور مطالبہ پر ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں مزید تین دن کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ کمشنر بی ٹی بی زون ڈاکٹر یاسمین فاطمہ کہتی ہیں کہ شہری اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔
مالی سال کے آخری دن ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر اتوار کی چھٹی کے باوجود کھلے رہے۔ ایف بی آر کے افسران و عملہ رات گئے تک دفاتر میں موجود رہا۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر شاہد صدیق اور جمشید فخری ڈاہر کا کہنا تھا کہ لوگ بڑھ چڑھ کر ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کررہے ہیں۔ آئرس سسٹم سے متعلق ٹیکس گزاروں کی شکایات دور کرنے کیلئے سسٹم کی استعداد کار بڑھا دی گئی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ غیر کردہ اثاثہ جات کو ایمنسٹی سکیم میں ظاہر نہ کرنے والوں کی جائیدادیں ضبط کرکے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔