ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل یا خودکشی، 14 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

قتل یا خودکشی، 14 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) قتل یا خود کشی، 14 سالہ گھریلو ملازمہ کی پھندہ لگی لاش برآمد، بچی نے خودکشی کی، مکان مالک کا بیان، بیٹی کو قتل کیا گیا، والدین کی دہائی، معاملہ کیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق 14 سالہ مبین ڈیڑھ ماہ سے ایڈووکیٹ چودھری منظور کے گھر ملازمت کیلئے رکھوایا۔ گزشتہ رات فون آیا کہ آپکی بیٹی کی حالت ٹھیک نہیں اسے آکر لے جائیں، بیٹی کو لینے گھر گئے تو بتایا کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔

لڑکی کے اہلخانہ نے جنرل ہسپتال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی خودکشی نہیں کر سکتی، اس کو قتل کیا گیا ہے، اعلیٰ حکام انصاف دلائیں۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ڈی ایس پی اچھرہ کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔