علی اکبر) سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات محمد علی دُرانی سیاست میں دوبارہ متحرک ہو گئے، انہوں نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان نیشنل پارٹی بنا لی۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات محمد علی دُرانی نے اپنے ہم خیالوں کے ساتھ مل کر پاکستان نیشنل پارٹی بنا لی ہے، جس کی ان دنوں تنظم سازی جاری ہے، جبکہ ان کی نئی سیاسی جماعت کا مرکز ہی دفتر لاہور میں بنایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں محمد علی دُرانی اپنی سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، یاد رہےکہ ماضی میں محمد علی دُرانی کی جانب سے پاسبان اور ملت پارٹی بنائی گی تھی، جبکہ ملت پارٹی کو مسلم لیگ ق میں ضم کر دیا گیا تھا۔