(شاہد ندیم سپرا) مہنگائی کی ماری عوام کیلئے بری خبر ، حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافہ جبکہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے گیس 31 فیصد مہنگی ہوگئی، جبکہ ماہانہ 50یونٹ والے گھریلو صارفین کو اضافے سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 75فیصد اور ماہانہ300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی۔
اسی طرح ماہانہ400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس150 فیصد اور ماہانہ400 یونٹ سے زائد والے گھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔