( رضوان نقوی)اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا آج آخری دن، ٹیکس دفاتر آج رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، بے نامی اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے والوں کو 7 سال قید اور اثاثے ضبط ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ روزٹیکس دفاتر میں عوام کو معلومات دینے کے لیے 7 کاؤنٹر رات8 بجے تک کھلے رہے، ایف بی آر کے کارپوریٹ آرٹی او کے زیر اہتمام ایمنسٹی سکیم پر اجلاس بھی ہوا، کمشنر ڈاکٹر ارفع اقبال نے ایمنسٹی سکیم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب ایف بی آر کا سسٹم نہایت منظم ہوچکا ہے، اب اثاثہ جات کو چھپانا ممکن نہیں رہا،اجلاس میں کمشنر جمشید فخری ڈاہر،ایڈیشنل کمشنر عتیق الرحمن مغل، ڈپٹی کمشنر عدنان احمد، ثنا ءغوث اور دیگرنے شرکت کی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ایمنسٹی سکیم کا مقصد رعایتی ٹیکس ریٹس کے ذریعے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینا ہے، اجلاس میں شریک مختلف کمپنیوں کے ڈائریکٹرز نے ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا۔