رضوانہ تشدد کیس؛ ملزم کون ہے،خاطر میں نہ لائیں، انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، وزیراعظم کی ہدایت

رضوانہ تشدد کیس؛ ملزم کون ہے،خاطر میں نہ لائیں، انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، وزیراعظم کی ہدایت
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراھیم راجہ بیورو چیف اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، وزیر اعلی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کو بچی کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف بھی ملا امتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  بچی کی زندگی بچانے اور صحت یابی کے لئے پوری کوشش کی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائےْ۔ ملزم کون ہے، اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے۔معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔