مفتاح اسماعیل نے عمران خان پر نئے الزامات لگا دیے

Miftah Ismail is a Pakistani politician and political economist who is currently serving as Pakistan's Minister of Finance
کیپشن: Miftah Ismail
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ عمران خان اقتدارمیں آئے تو ڈالر 122 ، ملکی قرض 25 ہزارارب تھا، عمران خان گئے توڈالر 190روپے، ملکی قرض 44 ہزار ارب تھا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کے آخری سال پاکستان نے 80ارب ڈالرکی اشیادرآمد کیں،یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ تھا، مفتاح اسماعیل کاکہناتھا کہ 4سالہ حکومت میں عمران خان نے پہلے سے زیادہ تجارتی خسارہ بڑھایا۔

 انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو ٹیکس معافی دی، عمران خان نے آنیوالی حکومت کے لئےایندھن پرسبسڈی کاجال بچھایا، عمران خان پاکستان کودیوالیہ ہونے کی طرف لے گئے،ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا،پاکستان کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا اس پرفخرہے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں اصل چور کون ہے،توشہ خانہ سے لےکرغیرملکی فنڈنگ تک ہم جانتے ہیں اصل چورکون ہے ،ان کاکہناتھا کہ ہم جانتے ہیں کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer