ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کااہم بیان سامنے آگیا

Pervaiz Elahi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سیاسی وفاداریاں بیچنے والوں کے لیے کُھلا پیغام ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر نے جمہوری اقدار اور ایوان کے اعتماد کو پامال کیا، جس نے ایوان کی بےتوقیری کی، ایوان نے اسےآئینہ دکھا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ   اپوزیشن کو اس طرح کے سرپرائز آئندہ بھی ملتے رہیں گے، اپوزیشن وہی کاٹ رہی ہے جو اس نے بویا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی۔