ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم خبر؛دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

Dost Muhammad Mazari
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  دوست مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نہ رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔

راجہ بشارت کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں سردار دوست محمد مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے۔ دوست مزاری کے ناکام ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر کا الیکشن بھی خفیہ رائے شماری سے ہوگا، نئے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کل بروز اتوار 31 جولائی کو ہو گا اور اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔