ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممکنہ سیلاب کاخدشہ،وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک

ممکنہ سیلاب کاخدشہ،وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مون سون اورممکنہ سیلاب کاخدشہ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکامتعلقہ محکموں کو24گھنٹےالرٹ رہنےکاحکم ،شہری علاقوں میں بارش سےپیداہو نیوالی  سیلابی صورتحال سےنمٹنے کیلئےہرممکن  وسائل فراہم کرنے کی ہدایت۔
  تفصیلات  کے مطابق  وزیر اعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، میاں خالد محمود، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ریسکیو 1122، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام کی شرکت ۔ ڈویژنل کمشنرز اور دیگر شہروں کے ایم ڈی واسا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہو ئے ۔وزیر اعلیٰ  پنجاب نےمتعلقہ محکموں اوراداروں کو ممکنہ سیلاب اوراربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئےضروری ہدایات دیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نےہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے24 گھنٹے ہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاری مکمل رکھیں ۔

وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ حکام کو دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ جاری رکھنے کے احکامات بھی دیئے۔ اجلاس میں دریاؤں کی صورتحال سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب  کو بتایا گیا کہ صوبےبھر میں180 فلڈ کیمپ قا ئم کر  دیئے گئےہیں ۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نےتمام کمشنرزکوہدایت کی کہ بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے  انڈرگراؤنڈ ٹینک بنانےکاپلان وضع کریں۔