ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، فی لٹر کتنے کا ہوگیا؟

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، فی لٹر کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافےکی منظوری دےدی، پٹرول  کی قیمت میں 1 روپے71 پیسے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی  نئی قیمت  119 روپے 80 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافےکی منظوری دےدی جس کے بعد  پٹرول کی قیمت میں1.71روپےفی لٹراضافہ کردیاگیا، وزارت خزانہ پٹرول کی نئی قیمت کانوٹیفکیشن کل جاری کرےگی،نئی قیمت کا اطلاق کل رات12بجےسےہوگا, اضافےکےبعدپٹرول 119 روپے 80 پیسے فی لٹردستیاب ہوگا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے برقرار، لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 فی لٹر پر برقرار ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے ہوگی۔

معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا ہے کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سفارشات بھجوائی گئی ہیں۔