(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی اداکاری نے ناظرین کو ہمیشہ محظوظ کیا، انڈسٹری کے لئے ایسےمتعدد ڈراموں میں کام کیا جس کےباعث انہیں بہترین اداکاری کے ایوارڈسے بھی نوازاگیا، ایمن خان کی انسٹا پر بیٹی کے ساتھ کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن کو صارفین پسند کررہے ہیں اور نیک خواہشات اور دعائیں دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت ایمن خان کو متعدد ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں، مداحوں کی جانب سے ان کے کام اور اداکاری کو سراہا گیا، ان کی مقبولیت کا انذاہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے 8.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
ایمن خان نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے،ان تصاویر کو اب تک 25 لاکھ 8 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں،ایمن خان نے آ ج صبح اپنی بیٹی امل کے ہمراہ نئی تصویریں پوسٹ کیں، ایک تصویر میں وہ اپنی بیٹی امل کے ساتھ سر سبز و شاداب قدرتی نظاروں سے محظوظ ہو رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں امل کوکیمرے کی جانب تصویر کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اداکارہ ایمن خان کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اُن کے مزاج جیسی صبح۔‘
View this post on Instagram