سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹرپوائنٹ سے ڈیفنس تک سگنل فری کوریڈورمیں شامل خالد بٹ چوک پر انڈر پاس جبکہ گھوڑا چوک کیولری پر یکطرفہ فلائی اوور کےمنصوبے کی ابتدائی منظوری دے دی ، 2 ارب 70 کروڑ کی مالیت سے پورے کوریڈور پر ٹریفک کو گلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری بنایا جائے گا۔
لاہور ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی کےابتدائی پلان کےمطابق خالد بٹ چوک پر انڈر پاس جبکہ گھوڑا چوک کیولری پر یکطرفہ فلائی اووربنایاجا ئےگا، ایل ڈی اے نےمنصوبے کی ابتدائی لاگت کاتخمینہ2ارب 70 کروڑ لگایا ہے۔نیسپاک کی ابتدائی پلاننگ میں پورے کوریڈور پرٹریفک کوگلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری موومنٹ فراہم کی جائے گی، خالد بٹ چوک پر چار لین ڈیول کیرج وے دو طرفہ انڈر پاس اور گھوڑا چوک پر کیولری گراؤنڈسےڈیفنس موڑ کی جانب تین رویہ سنگل سائیڈ فلائی اوور بنایا جائے گا، منصوبے میں ڈیفنس موڑ اور والٹن روڈ کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے ۔ منصوبے سے لاہورشہر کا وسطی ایریا گلبرگ ، کینٹونمنٹ ، کیولری ، ڈیفنس اور والٹن سمیت دیگر علاقے مستفید ہوں گے، ابتدائی سٹڈی کےمطابق منصوبےسےڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کو روزانہ فائدہ ہوگا۔