پاکستانی کوہ پیما خواتین کیلئے رول ماڈل بن گئی

Naila Kiani mountain climber
کیپشن: Naila Kiani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اگلےسمرسیزن میں ایک بار پھر 8ہزار میٹرز بلند چوٹیاں سر کرنے کی خواہش مند ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے گیشربرم ٹو چوٹی سرکی جبکہ وہ 8ہزار میٹرز بلند چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

آٹھ ہزار میٹر بلند ایک چوٹی سر کر لی اب باقی چوٹیوں کی باری ہے، عزم پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کا اگلےسمرسیزن میں بھی 8ہزار میٹرز بلند چوٹیاں سر کرنے کا ارادہ ہے۔ گجرخان کی نائلہ کیانی نے 18 جولائی کو 8 ہزار 35 میٹرز بلندچوٹی گیشربرم ٹو سر کرکے ریکارڈ قائم کیا، وہ 8 ہزار میٹرز بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

دبئی میں بینکنگ سیکٹر سے وابستہ نائلہ کیانی دوبیٹیوں کی ماں ہیں، وہ اپنی ساڑھے چھ ماہ کی بچی کو چھوڑ کر سمٹ پر گئی تھیں۔ شادی کی سالگرہ بھی کے ٹوکے بیس کیمپ پر منائی۔ نائلہ کیانی کوہ پیمائی میں پاکستانی خواتین کی رول ماڈل بن گئی ہیں ۔ حکومت سپورٹ کرے تو مزید خواتین بھی ایسے کارنامے سر انجام دے سکتی ہیں۔