در نایاب: عید الاضحیٰ پر صفائی، کورونا کنٹرول، پولیو اور ڈینگی اقدامات سمیت کمشنر لاہور کی خدمات سرفہرست، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کمشنر لاہور کو نمبر ون کمشنر ہونے پر تعریفی سند دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی انتھک انتظامی کوشیشوں کو بھی ایوان وزیراعلیٰ نے سراہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کو صوبے کا نمبر ون کمشنر ہونے پر تعریفی سند دیں گے ۔ فہرست میں شامل کمشنر ملتان جاوید اختر جبکہ کمشنر بہاولپور ظفر اقبال کو بھی تعریفی اسناد دی جائیں گی ۔
صوبے کے بہترین پرفارم کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کی فہرست میں ڈی سی اوکاڑہ کیپٹن ر علی اعجاز بازی لے گئے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کو بھی تعریفی سند ملے گی ۔ افسران کی کارکردگی کے لئے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے سفارشات مرتب کرکے ایوان وزیراعلیٰ کو بھجوائی تھیں۔