قیصر کھوکھر: سیکرٹری قانون بہادر علی خان نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا، کہتے ہیں میں نے اپنا استعفی وزیر اعلیٰ کو بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری قانون اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے، وزیر اعلیٰ کے بعد محکمہ سروسز استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ قبل ازیں بہادر علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے ملنے جا رہا ہوں، وزیر اعلیٰ سے مل کر استعفی دینے کا فیصلہ کروں گا۔ سیکرٹری قانون کا مزید کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلٰی کہیں گے تو استعفٰی دوں گا ورنہ کام کروں گا،میں کنٹریکٹ پر ہوں فیصلہ وزیر اعلیٰ نے کرنا ہے۔
واضح رہے بہادر علی خان کو 26 اکتوبر2020 کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔ کنٹریکٹ کے مطابق بہادر علی خان کو 3 سال کی مدت کے لیئے تعینات کیا گیا تھا۔