ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور چین نے افغان طالبان کو الٹی میٹم دیدیا

China Pakistan
کیپشن: China Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر افغان طالبان کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ مشرقی ترکستان اسلامی تحریک (ای ٹی آئی ایم) ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مکمل طور پر ختم کریں جن سے دونوں ممالک اور خطے کو براہ راست خطرات لاحق ہیں۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق افغان طالبان کو یہ پیغام 14 جولائی کو داسو میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پہنچایا گیا جس میں داسو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے نو چینی ہلاک ہوئے تھے.

ذرائع کے مطابق پاکستان آ کر داسو واقعے کی تحقیقات کرنے والی چینی ٹیم کو یہ شواہد ملے تھے کہ مشرقی ترکستان اسلامی تحریک نے یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان کی مدد سے کیا تھا، جس میں کچھ ’’دشمن ایجنسیوں‘‘ کے بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

افغان طالبان جنہوں نے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں تیزی سے پیش قدمی کی ہے، کو واضح الفاظ میں بتایا گیا کہ انہیں نہ صرف ان دہشت گردوں کی تنظیموں سے واضح طور پر تعلقات ختم کرنا ہوں گے بلکہ انہیں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے بھی نکالنا ہو گا۔

پاکستان نے چین سے درخواست کی کہ وہ افغان طالبان کو پاکستان اور چین مخالف دہشت گرد گروپوں سے رابطوں پر اپنے خدشات سے براہ راست آگاہ کرے،افغان طالبان کو آگاہ کر دیا گیا کہ ان کے عدم تعاون کی صورت میں ان کے اقتدار کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer