(سعود بٹ) نیب لاہور نے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم خواجہ محمد کبیر کو گرفتار کرلیا۔
احتساب عدالت نے ملزم خواجہ محمد کبیر کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب کے مطابق ملزم نجی پراڈکٹس کے نام پر شہریوں سے پیسے بٹور کرکے پراڈکٹس فراہم نہیں کرتا تھا۔شہریوں کو ملزم گھریلو اشیاء شیمپوز آئل وغیرہ پیسے لیکر فراہم نہیں کرتا تھا۔نیب کے مطابق ملزم نے 11 کروڑ سے زائد رقم کا شہریوں کے ساتھ فراڈ کیا۔