ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا انڈسٹری سیکٹر کھولنے کا فیصلہ

حکومت کا انڈسٹری سیکٹر کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت نے عید کے بعد بند انڈسٹری کے دیگر سیکٹر بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیرصنعت اسلم اقبال کہتے ہیں کہ کورونا کی صورت حال میں بہتری آنے پر عید کے بعد انڈسٹری سیکٹر کے بہت سے سیکٹر کھول دیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی صبور ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار بند نہیں کرنا چاہتی، کاروبار کی بندش سے معیشت متاثر ہوتی ہے۔ تمام فیصلے اور اقدامات طبی، معاشی ماہرین کی مشاورت سے کئے جارہے ہیں۔ حکومت عید کے بعد کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے بڑا پروگرام لارہی ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ جلد مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر نے صوبائی وزیر کو راولپنڈی چیمبر ورچوئل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

واضح رہےکہ 28 جولائی کو پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں 9 روز کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا، تمام مارکیٹیں شاپنگ سنٹرز ،  بازار، ریسٹورنٹس، سینما، بیوٹی پارلر اور ہیئرڈریسرکی دکانیں 9 روز کیلئے بند کردی گئیں، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز، گراسری سٹورز، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کھلے ہوں گے۔